22 دسمبر 2010 - 20:30

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے اکو وزراء کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکو رکن ممالک میں بہت بڑی گنجائش ہے اور اکو تنظيم ایک اہم علاقائی تنظیم میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ اگر ہم سیاسی ، اقتصادی اور سماجی لحاظ سے غور و فکر کریں  تو ہمیں معلوم ہوجائے گا کہ تمام عوامل باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے موجود اور مہیا ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اکو رکن ممالک پر مشتمل علاقہ بہت ہی اہم اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

........

/110