ابنا: حزب اللہ نے کہا ہے کہ رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کابیان ان کے واضح اور مخلصانہ موقف کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ آپ عالم اسلام میں اتحاد اور مزاحمت و استقامت کے حق میں ہيں اور علاقے میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی سازشوں کے خلاف ہیں۔
حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا یہ دلیرانہ موقف علاقائي قوموں کی حمایت اور دشمن کے ظالمانہ منصوبوں کے خلاف ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی کا یہ موقف شرعی ، سیاسی اور انٹلجنس اصولوں اور معیارات کے مطابق ہے جو آپ کے موقف کی حقانیت کی دلیل ہیں اور آپ نے رائے عامہ کو آگاہ کرنے کےلئے یہ بیان دیا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے پیر کے دن امیر قطر سے ملاقات میں رفیق حریری قتل کیس ٹربیونل اور اس کے ممکنہ فیصلے کے بارےمیں امیر قطر کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹربیونل نمائشی ہے اور اس کا ہر فیصلہ مسترد ہے۔
آپ نے فرمایا تھا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ لبنان میں با اثر حلقے عقل و حکمت کی اساس پر عمل کریں گے تاکہ ٹربیونل کا مسئلہ سنگين صورتحال اختیار نہ کرلے۔
..........
/110