18 دسمبر 2010 - 20:30

امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ القاعدہ ایٹمی طاقت پاکستان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہی ہے اور خطے میں امریکا کی موجودگی کا مقصد القاعدہ کو ایسی کوششوں سے روکنا ہے ۔

ابنا: ایک امریکی ٹی وی سے انٹرویو میں امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ خطے میں امریکی موجودگی کا مقصد القاعدہ کا صفایا کر کے اسے شکست دینا بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسندوں کو پاک افغان سرحد پر محفوظ ٹھکانوں سے روکنے کے لیے پاکستان سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہوگی۔ا مریکی نائب صدر نے انٹرویو کے دوران افغانستان کے لیے امریکا کی ایک سال کی رپورٹ کا بار بار ذکر کیا ۔جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکا کو پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی مزید وقت کی ضرورت ہے ۔امریکی نائب صدر نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوششوں کی کئی مثالیں بتائیں ۔ان میں پچھلے کرسمس کے دوران امریکا جانے والے طیارے سے ایک حملہ آور کی گرفتاری اورمئی میں ٹائمز اسکوائر پر بم حملے کی کوشش ناکام بنانے کا خاص طور پر ذکر کیا ۔امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے اپنے خلاف حملوں کی پلاننگ ،عمل اور تربیت دینے والوں کو قابل ذکر حد تک نشانہ بنا کر کمزور کیا ہے ۔لیکن ا س کا یہ مطلب نہیں کہ امریکا کامیاب ہوا ہے بلکہ امریکا اب پچھلے سالوں کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں آگیا ہے ۔

........

/110