13 دسمبر 2010 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک اعلی عہدیدار سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں کی جانب سے ایران فوبیا پیدا کرنے کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔

ابنا: سپاہ پاسداران کے تشہیراتی شعبے کے سربراہ بریگيڈیر جنرل سید مسعود جزائری نے امریکی وزیر جنگ کے بیان کو سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ اسلامی جہموریہ ایران کی دفاعی پالیسیاں ایسے قوانین کے تحت آتی ہیں کہ امریکی وزیرجنگ جیسے افراد اپنی سطحی فکر سے ان کا ادراک نہیں رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی وزیر جنگ نے کہا تھا کہ خلیج فارس کے ممالک ایران کے جارحانہ عزائم سے سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔بریگيڈیر جنرل جزائری نے کہا آج کل اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جو کچھ ہو رہا ہے نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔

........

/110