ابنا: پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں ایس ایس پی آپریشنز پشاور اعجاز خان نے بتایا کہ محرم کے دوران پشاور کیلئے سکیورٹی کا جامع منصوبہ تیارکیا گیا ہے۔ پشاور شہر کو مکمل سیل کیا جائے گااور جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی جبکہ6سے 10 محرم تک شہر میں تمام بازار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایس ایس پی اپریشنز نے کہا کہ یکم محرم سے ڈبل سواری اور افغان مہاجرین کی شہری علاقوں میں داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ ہوٹل اور سرائے بند رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں65 امام بارگاہوں کو حساس ترین قراردیا گیا ہے۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے30 پلاٹون بھی خدمات انجام دیں گی اورضرورت پڑنے پر فوج کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔
.....
/110