23 نومبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ دنیا حضرت علی علیہ السلام کے بغیر جہالت اور گمراہی کا بازار ہے اور غدیر امت اسلامی کے اتحاد کا محور اور مرکز ہے۔

ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق لاریجانی نے عید سعید غدیر کی آمد کے موقع پر پارلیمانی نمائندوں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ اسلام سے منقول ہے کہ غدیر زمین والوں کی نسبت  آسمان والوں کے نزدیک زیادہ معروف اور مشہور ہے۔ انھوں نے کہا کہ غدیر کی سب سے بڑی عظمت یہ ہے کہ اس دن دین اسلام مکمل ہوا اور یہ دن نعمتوں کے اتمام اور دین کے اکمال کا دن ہے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ غدیر کا مسئلہ امت اسلامی اور فریقین کے نزدیک ایک اجماعی مسئلہ ہے اور حدیث غدیر کو احمد بن حنبل نے 40 طریقوں سے، طبری نے 70 طرق سے اور ابو سعید سجستانی نے 120 طرق سے  روایت کیا ہے اور علامہ امینی نے اپنی کتاب الغدیر میں مسئلہ غدیر کو امت اسلامی کا عظيم اور تاریخی مسئلہ قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر غدیر قطعی اور یقینی مسئلہ نہ ہو تو پھر اسلام کا کوئی مسئلہ قطعی اور یقینی نہیں ہوگا کیونکہ پیغمبر اسلام (ص) نے غدیر میں واضح کیا ہے کہ جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کے علی مولا ہیں اور تمام اسلامی امور حضرت علی علیہ اسلام کی ولایت کے محور پر قابل قبول ہیں اور اس پر قرآن مجید اور پیغمبر اسلام (ص) کی صریح نصوص موجود ہیں انھوں نے کہا کہ غدیر مسلمانوں کے اتحاد کا مرکز و محور اور اسلام کی حقیقی شناخت کا شاندار مظہر ہے۔......../110