وزیر خارجہ ابو بکر عبداللہ نے امریکی ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون طیاروں سے حملے کیے تو جا رہے ہیں تاہم یہ طیارے یمنی ایرفورس خود استعمال کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکیوں سے صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ نقصان کے خطرے کی وجہ سے گزشتہ سال فضائی حملے بند کردیے گئے تھے۔انھوں نے کہا کہ ڈرون طیارے صرف نگرانی کیلئے استعمال کیے جا رہے ہیں ،انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں امریکی فوجی بھی شریک ہیں اور ساز وسامان بھی فراہم کر رہے ہیں۔ایک امریکی اخبار نے سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکا یمن میں ڈرون طیارے بھیج چکا ہے لیکن ابھی تک اس نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔
/110