غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں گزشتہ دنوں آنے والے سونامی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 435ہوگئی ہے جبکہ 110 افراد بدستور لا پتا ہیں۔ حکام نے سونامی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کردی ہیں تاہم تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیا پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کے مطابق سونامی سے متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ادھر سونامی سے متاثرہ ایک علاقے میں135افراد کے زندہ بچ جانے کی وجہ سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انڈونیشیا میں گزشتہ پیر کوآنے والے7.7 شدت کے زلزلے سے سونامی پیدا ہوا جس سے15ہزار افراد متاثرہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110