30 اکتوبر 2010 - 20:30

شمالی یمن میں مختلف قبیلوں کے درمیاں اختلافات ڈالنے اور تفرقہ پھیلانے کی سعودی عرب کی فتنہ انگيزی میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

عوجری قبیلے کے سربراہ فائز العوجری نے کہا کہ سعودی عرب ایک بار پھر یمن میں داخلی جنگ شروع کروانے کی سازش کررہا ہے اور ہرلمحہ ممکن ہے کہ یہ جھڑپیں خانہ جنگی میں تبدیل ہوجائيں۔رپورٹ کے مطابق سعودی شرارتوں کے باعث سارے قبائل نے اپنے نوجوانوں کو الرٹ کردیا ہے۔ یمن کے ذرائع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جاسوسی ایجنسیاں یمن کے شمالی علاقے میں مختلف قبائل کو الحوثی تحریک کے خلاف بھڑکارہی ہیں۔یاد رہے کہ قبل ازیں ستمبر 2009 سے لے کر جنوری 2010 تک سعودی عرب کو یمنی آمر سے مل کر شمالی یمن کے شیعہ قبائل کے خلاف براه راست لڑائی میں رسوا کن شکست کا مزا چکھنا پڑا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110