26 اکتوبر 2010 - 20:30

شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے دو میزائل حملوں میں8 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق پہلا حملہ دتہ خیل کے علاقے کڑم میں ایک گاڑی پر دو میزائل داغے گئے جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس سے پہلے میر علی کے علاقے شین بانڈ میں ایک گھر پر بھی دو میزائل فائر کئے گئے ۔ حملے کے بعد مقامی افرادنے امدادی کارروائیاں شروع کر دی جس کے دوران ملبے سے چار افراد کی لاشیں نکالی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بھی دتہ خیل اور قریبی علاقوں پر جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110