الحق تنظیم کےجنرل سیکریٹری حسن المشیمع نے العالم کو بتایا کہ انتخابات پر کافی نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے اس میں دھاندلی کے امکانات ہیں۔ الحق تنظیم کے جنرل سیکریٹری نے بحرین کے پارلمانی انتخابات کو ایک نمائش سے تعبیرکرتےہوئے کہا کہ اس سے ملک کے حقائق ظاہر نہیں ہوسکتے کیونکہ ملک پر حاکم نظام اس سے ظالمانہ قوانین پرعمل درامد کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور ان کی گرفتاری کو دوماہ سے زیادہ کا عرصہ گذررہا ہے۔ یادرہے انتخابات سے قبل شیعہ اپوزیشن رہنماوں کوگرفتار کرلیاگیا تھا اور انہیں میڈیا میں اپنی بات کہنے کی اجازت نہيں تھی۔ بحرین میں گذشتہ روز پارلمانی انتخابات ہوئےہیں جسمیں شیعہ اپوزیشن رہنماوں کو اٹھارہ سیٹیں ملی ہیں۔ شیعہ اپوزیشن رہنماوں نے انتخابات میں دھاندلی کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ بحرین میں اکثریت شیعہ` مسلمانوں کی ہے لیکن اس ملک میں انہیں بھی سعودی عرب کی طرح امتیازی پالیسیوں کا سامنا ہے۔.........
/110