ارنا کی رپورٹ کے مطابق مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ڈاکٹر کاظم جلالی نے صدر جناب احمدی نژاد کے دورہ لبنان کے خلاف صہیونیوں اور مغربی ممالک کی وسیع تشہیراتی مہم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی حکومت اور عوام ایران کو اپنا حامی سمجھتے ہیں اور انہوں نے مغربی ذرائع ابلاغ پر ثابت کردیا کہ صدر احمدی نژاد کا دورہ لبنان ان کی آرزو تھی۔ یادر ہے صدر احمدی نژاد بدھ کے روز لبنان کے دورہ پر گئے تھے اس موقع پرلبنانی عوام نے ان کا بے مثال استقبال کیا تھا ۔ یہ دورہ لبنان کے صدر کی دعوت پرانجام پایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110