15 اکتوبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے مسلمانوں کے درمیاں پیدا ہونے والی بیداری اور صہیونیوں کے مقابلے میں مزاحمتی تحریکوں کو علاقے کا بہترین سرمایہ قراردیا۔

ڈاکٹر لاریجانی نے آج تہران میں فلسطین کے بارے میں منعقد ہونے والی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اسلامی ممالک کی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا آج دنیا فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم وستم دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اپنی سرزمین میں زندگي گذار رہے تھے کہ صہیونیوں نے ان کے گھر بار پرقبضہ کرلیا اور انہیں ان کی سرزمیں سےنکال دیا اور انہیں اذیتیں پہنچانے اور ان کے قتل عام کے لئے عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کئے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ صہیونیوں کو امریکہ نے مشرق وسطی کا نقشتہ بدلنے کی ذمہ داری دی تھی لیکن 33 روزہ جنگ میں صہیونی ریاست کو حزب اللہ کے ہاتھوں شکست ہوئي اور علاقے کے حالات بدل گئے اور در اصل اسی وقت سے صہیونی ریاست کا زوال بھی شروع ہوا۔

........

/110