9 اکتوبر 2010 - 20:30

ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں آج فیولنگ مشین کا کامیاب تجربہ کیا گيا ۔

بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے پراجیکٹ مینیجر محمود جعفری نے بتایا کہ یہ تجربہ ڈمی فیول کے کنٹینروں کو پول کے اندر اور پول سے ری ایکٹر تک پہنچانے نیز ری ایکٹر سے واپس پول تک پہنچانے پرمشتمل ہے۔

محمود جعفری نے کہا کہ اگلے ہفتے ایسیڈ واشنگ کا عمل انجام پائے گا اور اسکے بعد اصلی ایندھن کے کنٹینروں کو پول کے اندر اور پھر ری ایکٹر تک پہنچانے کا عمل انجام پائے گا۔

بوشہر ایٹمی بجل گھر کی تکمیل کےبعد اس بجلی گھر سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گي۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110