ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے میر علی کے علاقہ شوَہ میں ایک گاڑی پر4 میزائل فائر کئے۔ حملہ میں گاڑی تباہ ہوگئی،6افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ حملے کے بعد علاقے پر امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر میں ہونے والا یہ9 واں میزائل حملہ ہے۔ رواں سال اب تک83 میزائل حملے کئے جاچکے ہیں۔
ملتان: متحدہ شہری محاذ کا ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ملتان میں متحدہ شہری محاذ نے پاکستان میں ہونیوالے ڈورن حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نیٹو سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ احتجاجی مظاہرہ متحدہ شہری محاذکے صدر طارق نعیم اللہ کی قیادت میں چونگی9 پر کیا گیا۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے پاکستانی سرحد کا احترام نہیں کیا جا رہا ہے، حکومت امریکا سے سفارتی تعلقات کو ختم کرے اور نیٹو فورس کو دی جانیوالی تیل کی سپلائی فوری طور پر بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔ ......
/110