29 ستمبر 2010 - 20:30

قم میں پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے آیت اللہ موسوی لاری کی علمی خدمات کے اعزاز میں منعقد سمینارسے خطاب کیا۔

قم میں پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آیت اللہ موسوی لاری کی علمی خدمات کے اعزاز میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ آیت اللہ موسوی لاری کا شمار ان نادر افراد میں ہوتا ہے جن کے قلمی آثار مخاطبین کے ذہنی معیاروں کے مطابق ہوتے ہیں  انھوں نے کہا کہ آیت اللہ موسوی کے قلمی آثار میں صداقت،  آسانی اور سادگی کا عنصر نمایاں طور پر موجود ہے اور یہ وہی انداز ہے جو آیت اللہ شہید مطہری کے آثار میں بھی جلوہ گر یہ کانفرنس جامعۃ المصطفی العالمیہ کے تعلیمی و تحقیقی شعبہ کی جانب سے مدرسہ عالی امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوئی اس کانفرنس سے آیت اللہ مصباح یزدی  اور جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا اعرافی نے بھی خطاب کیا۔جامعۃ المصطی العالمیہ کے سربراہ نے کہا کہ آیت اللہ موسوی نے اپنے قلمی آثار کے ذریعہ  مکتب اہلبیت (ع) کی تبلیغ اور فروغ  میں اہم کردار ایفا کیا ہے۔

........یاد رہے کہ آیت اللہ موسوی لاری بے شمار کتب کے مؤلف ہیں اور اردو میں ان کی کتاب "مغربی تہذیب کی ایک جھلک" ان کی خاصی معروف و مشہور کاوش ہے۔

.........

/110