ہمارےنمائندےکی رپورٹ کےمطابق ڈاکٹر لاریجانی نے آج کہاکہ مغربی ممالک ایٹمی مسئلے کے سلسلے میں ایران پر دباؤ ڈالنےکے لئے مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں اور پھر قرارداد جاری کرتے ہیں۔ڈاکٹر لاریجانی نے مزید کہا کہ ملت ایران، دفاع مقدس کے مسئلے کی مانند ایٹمی مسئلےکی حفاظت کرتی ہے اور قراردادیں اور پابندیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت کی راہ میں حائل نہيں ہوسکتیں۔
لاریجانی نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی پابندیاں ایران کے لئے بڑی نعمت ہیں اور ایرانی نوجوان اقتصادی پابندیوں کی فضا کو تعمیری فضا میں بدل سکتے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ضلع ملارد کے شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ملک کے سیاسی اور اقتصادی استقلال کے لئے جد وجہد کریں۔
انھوں نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ہم اپنی ضروریات کی اشیاء ملک کے اندر پیدا کرنے پر مجبو ہوجائیں گے اور ا س سے ملک میں روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونے کے ساتھ ملکی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا جو ملک کے لئے ایک نعمت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110