ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقدہ اس تقریب میں آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل وحیدی نے کہا کہ اس میزائل سے سپاہ پاسداران کی فضائي خلائي فورسز کی قوت میں اضافہ ہوگا ۔ جنرل وحیدی نے کہا کہ تھوڑی سے وقت میں فاتح 110 میزائل کی بڑی مقدار میں پیداوار سے ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین کی اعلی توانائیوں اور صلاحیتوں اور آٹھ سالہ دفاع مقدس کے گرانبھا تجربوں کا پتہ چلتا ہے ۔ قابل ذکرہے جدید ترین میزائیل فاتح کی تیسری نسل کو ایرانی دفاعی ماہرین نے تیار کیا ہے اور اسمیں نیوی گيشن، ایرو ڈائنامکس اور الکٹرانکس کی جدید ترین ٹکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ یہ میزائل سوپر سانک ہے اور اسی بناپر دشمن کے اینٹی میزائل سسٹم کا بھرپور مقابلہ کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میزائل کے جدید ترین نسل کے تجربے بھی کئےجائيں گے۔
/110