17 ستمبر 2010 - 19:30

میر ظفراللہ جمالی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کے معاملے پر انہوں نے کابینہ کا اجلاس بلایا اور پھر پرویز مشرف سے کہا کہ آپ صدر ہیں،عبدالقدیر کو امریکا کے حوالے کر سکتے ہیں،حکومت ایسا نہیں کرے گی۔

آج نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو امریکا کے حوالے کرنے کا کہا تھا، لیکن حکومت نے انکار کر دیا تھا۔ڈیرہ مراد جمالی میں آج نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے میر ظفراللہ جمالی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کے معاملے پر انہوں نے کابینہ کا اجلاس بلایا اور پھر پرویز مشرف سے کہا کہ آپ صدر ہیں،عبدالقدیر کو امریکا کے حوالے کر سکتے ہیں،حکومت ایسا نہیں کرے گی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے،پاکستان کو بچانا ہے تو مسلم لیگیوں کو متحد ہونا پڑے گا۔مختلف دھڑوں سے بات چیت جاری ہے،آئندہ وزیراعظم مسلم لیگ کا ہو گا۔ ایک سوال پر میر ظفراللہ جمالی نے کہا کہ اب تک کوئی سابق صدر واپس نہیں آیا،پرویز مشرف سے گزارش ہے کہ انہوں نے ملک کے لیے جو کرنا تھا،کر لیا۔اب دوسروں کو بھی موقع دیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے توڑی بند توڑنے والوں کیخلاف پٹیشن تیار کر رکھی ہے،جو جلد سپریم کورٹ میں داخل کرا دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110