اسلامی جمہوریہ ایران کا خیال ہے کہ ملت فلسطین کی تقدیرکا فیصلہ فلسطینی عوام کے ہاتھوں ہونا چاہئے۔فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے رہنما خالد بطش نے نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے ترجمانوں کے بیان پرتنقید کرتے ہوئے انھیں ایران مخالف موقف پرخبردارکرتے ہوئے کہا کہ اپنے بیانات کے سلسلے میں محتاط رہو کیونکہ ملت فلسطین کا راستہ تمھارے راستے سے الگ ہوگا۔ البطش نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ مسئلہ فلسطین میں مغرب کی مداخلت صحیح ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے برحق بیانات کوغیرمجاز کہا جا رہا ہے، کہا کہ اگرکسی فریق کو مداخلت نہيں کرنی چاہئے تو وہ مغرب ہے نہ کہ ایران کیونکہ ایران قدس کی غاصب حکومت کے خلاف جد وجہد میں ہمیشہ فلسطین کی مظلوم قوم کا حامی رہا ہے۔تحریک حماس کے رہنما خلیل ابولیلہ نے بھی نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ناروا الزامات کے بارے میں کہا کہ یہ دعوی کہ تہران مسئلہ فلسطین میں مداخلت کرتا ہے بے بنیاد اورغلط ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہيں ہے۔تحریک حماس کے رہنما ابولیلہ نے سازبازمذاکرات کو بیہودہ اور لاحاصل قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اورحکومت نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں ہمیشہ صحیح اور حقیقی رویہ اختیارکیا اور اس نے صہیونی چنگل سے بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں اوروسائل استعمال کئے اور اسے اس کی بھاری قیمت اداکرنی پڑی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110