4 ستمبر 2010 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری تربیت سمیت تین اور عہدہ دار قبلہ اول کا دفاع کرتے ہوئے ہوئے ان کو زمین کے سب سے بڑے فسادیوں نے شہید کردیا۔

جمعة الوداع کے دن عالمی یوم القدس میں مظلوم فلسطینیوں اور قبلہ اول کی آزادی کی خاطر کوئٹہ میں نکالی جانے والی ریلی میں اسرائیلی ایجنٹوں کے حملے میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری تربیت علامہ سید عباس زیدی ،اور سیکرٹری کوئٹہ برادرراجہ جعفری سمیت تین کارکنوں نے جام شہادت نوش کیا اسرائیل کی جانب سے ہونے والے اس وحشیانہ اور بزدلانہ کاروائی میں امامیہ اسٹوڈینس آرگنائزیشن کوئٹہ کی کابینہ کے اکثر افراد شہید ہو گئے ہیںیوں فلسطنیﺅں اور لبنانیوں کے بعد پاکستان کی ملت تشیع نے بھی راہ قدس میں قربانیاں دیکر دفتر امام زمانہ ؑ میں اپنے نام ثبت کرلئے یقینا یہ قربانیاں بھی بالکل اسی طرح کی قربانیاں ہیں جو غزہ، اور جنوبی لبنان میں اس زمین کے سب سے بڑے فسادی کے ساتھ مبارزہ کرتے ہوئے دی گئیں ہیں۔اس بات پر کوئی شک نہیں کہ اسرائیل کے ہڈیوں کے چٹخنے کی آواز سنائی دے رہی ہے اور عنقریب وہ تباہ و برباد ہوگا یہ صدی اسرائیل کی نابودی کی صدی ہے انشاءاللہ

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110