2 ستمبر 2010 - 19:30

تحریک حماس نے صہیونی ریاست کے ساتھ مذاکرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیاہے۔

غزہ سےجرمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سینئررہنما محمودالزہار نے بدھ کی رات محمود عباس کی قانونی صدارت کا دور ختم ہوجانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ محمود عباس جیسے لوگ جو صہیونیوں کےساتھ مذاکرات کے لئے امریکہ گئے ہوئے ہيں ، فلسطینی عوام کے نمائندے نہيں ہیں۔تحریک حماس کے رہنما نے کہاکہ مذاکرات، قدس کو یہودیت کا رنگ دینے، توسیع پسندی اور فلسطینیوں کی زمین پر یہودی کالونیاں بنانے کا بہانہ ہیں۔قابل ذکر ہے اکثر فلسطینیوں کی مخالفت کے باوجود فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس واشنگٹن میں صہیونیوں سے مذاکرات کر رہے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110