1 ستمبر 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےتہران اورمنامہ کےتعلقات کوبرادرانہ قراردیتےہوئے ایران بحرین تعلقات میں فروغ کامطالبہ کیاہے۔

ارناکی رپورٹ کےمطابق صدراحمدی نژاد نےآج (جمعرات) تہران میں بحرین کے وزیرپٹرولیم عبدالحسین سےملاقات میں دونوں ملکوں کےتعلقات کوبہترقراردیا اورکہاکہ تہران اورمنامہ کےتعلقات حالات کےزيراثرنہيں آئيں گے اوران میں فروغ آرہاہے۔اس موقع پربحرین کےوزیرپٹرولیم نےصدراحمدی نژاد کےنام بحرین کےبادشاہ کاتحریری پیغام پیش کیااورکہاکہ باالخصوص گذشتہ برسوں میں دونوں ملکوں کےتعلقات بہت قوی اورمضبوط ہوئے ہيں اوربحرین کےبادشاہ ، حکومت اورقوم اسلامی جمہوریہ ایران کی روزافزوں ترقی پرفخرکرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110