بھارتی زیر انتظام میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں اگست کے دوران 31 کم سن لڑکوں اور 4خواتین سمیت 72بے گناہ افراد کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 3افراد کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ان شہادتوں کے نتیجے میں 3خواتین بیوہ اور 9بچے یتیم ہوگئے۔ اس دوران بھارتی فوجیوں نے 20خواتین کی بے حرمتی کی اور مظاہروں کے دوران آنسو گیس اور گولیوں کا بے دریغ استعمال کر کے 1505افراد کو زخمی کیاجن میں سے اکثر شدید زخمی ہوگئے ۔اس عرصے کے دوران 236کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110