عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کو عراقی سیکورٹی فورسز کی خود اعتمادی میں اضافے کا باعث قرار دیا ہے ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ہوشیار زیباری نے کہا ہے کہ عراق ہمارا ملک ہے اور ہمیں خود اس کی تعمیر نو کی کوشش کرنی چاہۓ ۔ اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر اس کا دفاع کرنا چاہۓ ۔ عراقی وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورسز اپنے ملک کی سلامتی کا انتظام سنبھالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔ عراق سے امریکی فوج کے جنگی دستوں کے انخلاء کا عمل باضابطہ طورپر مکمل ہوگیا ہے اورعراق کی سیکورٹی فورسز نے پورے ملک کی سیکورٹی کا انتظام سنبھال لیا ہے عراق کے وزیراعظم نوری مالکی نے بھی گذشتہ امریکہ کے نائب صدر جوزف بائیڈن سے ملاقات کے بعد جو عراق سے بظاہرامریکی فوج کے جنگی دستوں کے انخلاء کے عمل کے پورے ہوجانے کی تقریب میں شرکت کے لئے عراق آئے تھے کہاکہ عراق کی سیکورٹی فورسز اورفوج میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ وہ اپنے ملک کی سیکورٹی کا نظم ونسق خود سنبھال سکیں یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ عراق میں ابھی امریکہ کے پچـاس ہزار فوجی موجود ہيں جس کو لے کرلوگوں میں شکوک وشبہات پائے جارہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110