29 اگست 2010 - 19:30

عراق کے صدرگروہ کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ واشنگٹن کا جاسوسخانہ ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد الدراجی نے مزید کہا کہ صدر گروہ امریکہ کے ساتھ کسی طرح کے رابطے کو ممنوع سمجھتا ہے۔الدراجی نے کہا کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ، عراق کے خلاف جاسوسی کا مرکز ہے اور ہم اسے دوسرے سفارتخانوں کی مانند نہیں سمجھتے۔صدر گروہ کے اس رکن نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ صدر گروہ کے رہنما اپنے اراکین کو قابضوں یا ان کے نمائندوں کے ساتھ تعاون کی اجازت نہیں دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110