28 اگست 2010 - 19:30

پشاور‘ پشاور میں فوجی تفتیشی ادارے کی عمارت پرتقریبا بارہ گھنٹے قابض رہنے والےدہشت گردوں نے ہفتے کی شام خود کو سرنڈر کر دیا ۔

فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے کہاہے کہ آپریشن مکمل کر کے اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔پشاور پولیس کے سی سی پی او لیاقت علی کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دونوں اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے اور شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔صبح گرفتار دہشت گردوں نے پشاور میں فوجی حساس عمارت پر قبضہ کر کے دو اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ شدت پسندوں کو مذکورہ عمارت میں تفتیش کی غرض سے لایا گیا تھا جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر مامور دو سنتریوں سے اسلحہ چھین کر انہیں یرغمال بنا لیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110