26 اگست 2010 - 19:30

فلسطینی انتظامیہ کی پولیس نےصیہونی حکومت کےساتھ براہ راست مذاکرات کےخلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے تقریبا دو سو پولیس جوانوں نے ان فعال فلسطینوں پردھاوا بول دیا جو صہیونی ریاست کے ساتھ براہ راست مذاکرات کےخلاف رام اللہ میں مظاہرہ کر رہے تھے۔مظاہرین نے پولیس کے اس اقدام کو آزادی بیان کے منافی اور خودمختاری کے خلاف جنگ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اسرائیل اور فلسطینی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے معطل ہونے والے براہ راست مذاکرات پھر سے شروع کریں۔تحریک فتح نے ہلیری کلنٹن کی اس درخواست کو مثبت جواب دیا ہے اور باراک اوبامہ کی موجودگی میں یہ مذاکرات دو ستمبر سے شروع ہوں گے۔تحریک حماس اور دوسری فلسطینی تنظیموں نے واشنگٹن کی اس درخواست کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

.......

/110