23 اگست 2010 - 19:30

پاکستان کےوزیرداخلہ رحمان ملک نےآج تہران میں ایران کےوزیرداخلہ مصطفی محمدنجار سےملاقات کی ۔

ایران کےوزيرداخلہ نےپاکستانی وزیرداخلہ سےملاقات کےبعدکہاکہ پاکستان کےحکام سےسیلاب متاثرین کےمسائل حل کرنےکےلئے بات چیت کی غرض سےایران کاایک وفد پاکستان کےدورے پرجائےگا۔ایران کےوزیرداخلہ نےکہاکہ پاکستان میں سیلاب کےفورا بعد سےہی اسلامی جمہوریہ ایران نےمتاثرین کےلئے امدادی سامان بھیجناشروع کردیاتھا اور اس کاسلسلہ اب بھی جاری ہے۔ایران کےوزیرداخلہ نےکہاکہ ایران پاکستان کےسیلاب متاثرین کی مدد کرنےوالےان تین ملکوں میں ہےجنھوں نےسب سےپہلےپاکستان کےلئے امداد روانہ کی ہے۔مصطفی محمدنجارکےمطابق اب تک دوسوٹن سےزيادہ امدادی سامان پاکستان بھیجاجاچکاہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےپاکستان کےسیلاب متاثرین کی امداد کاسلسلہ جاری رکھنےپرزوردیاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110