18 اکتوبر 2010 - 20:30

روس کی ایٹمی انرجی کی سرکاری کمپنی "روس ایٹم" کے ترجمان سرگئی نوویکوف نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے پر تاکید کی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرگئی نوویکوف نے اتوار کے دن روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا بوشہر ایٹمی بجلی گھر کا ـ جو 21 اگست سے کام شروع کرنے والا ہے ـ کوئی عسکری منصوبہ نہيں ہے اور اسے صرف بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جائےگا۔روس ایٹم (Rosatom) کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی عالمی برادری کی جانب سےحمایت سے اس کی تائید ہوتی ہے کیونکہ یہ سب جانتے ہیں کہ ایک بجلی گھر کو عسکری مقاصد کے لئے استعمال نہيں کیا جاسکتا۔بوشہر جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے والی "روس ایٹم" کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر آئندہ ہفتے ایٹمی ری ایکٹر میں ایندھن انجیکٹ کرنے کے بعد بجلی پیدا کرنے کا کام شروع کردےگا۔

........

/110