18 اکتوبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےکہاہےکہ ایران اور گنی بساؤ کےدرمیان مختلف میدانوں میں تعاون کوفروغ دیاجائےگا۔

ارنا کی رپورٹ کی مطابق صدراحمدی نژاد نےپیرکےدن مالام باسای سانھا کو وداع کرتے ہوئے کہا کہ گنی بساؤ کے صدر کے دورہ تہران کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی، سائنسی، صنعتی، زرعی اور طبی میدانوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا اور تعاون کی آٹھ دستاویزات پر دستخط ہوئے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ عالمی مسائل کے بارے میں بھی دونوں ملکوں کا موقف مشترک ہے۔گنی بساؤ کے صدر نے بھی ملت ایران اور حکومت کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی دستاویزات پر دستخط تعلقات کو فروغ دینے کے لئے دونوں ملکوں کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔مالام باسای سانھا نے رہبرانقلاب اسلامی سے اپنی ملاقات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ گنی بساؤ، ایران کی عظیم قوم کی صلاحیتوں سے مختلف میدانوں میں استفادہ کرنےميں دلچسپی رکھتا ہے۔

........

/110