اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت پٹرولیم کی ویب سائٹ کے مطابق محمد علی فتح اللہی نے سنیچر کو نئي دھلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران پاکستان گيس معاھدہ میں ایک شق ہے جس کے تحت یہ گيس پائپ لائن ہندوستان تک بھی بڑھائي جاسکتی ہے اور اگر ہندوستان چاہے تو اس پروجیکٹ میں شامل ہوسکتاہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ فتح اللہی اس وقت دھلی میں ہندوستانی حکام کے ساتھ اسٹراٹیجیک مذاکرات کررہےہیں۔ ایران ہند اسٹراٹیجیک مذاکرات کا یہ آٹھواں دور ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت پٹرولیم نے ہندوستان سے کہا ہےکہ وہ امن گيس پائپ لائن میں شامل ہونے کے بارےمیں دوبارہ غور کرے۔ ایران کا کہنا ہےکہ ایران پاکستان اور ہندوستان گيس پائپ لائن اقتصادی لحاظ سے نہایت مفید واقع ہوگي ۔ ایران اور پاکستان نے گيس پائپ لائن پراجیکٹ پردستخط کئےہیں اور دوہزار چودہ سے ایران ، پاکستان کو اکیس ملین مکعب میٹر گيس روزانہ فراہم کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110