ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدراحمدی نژاد نے آج مغربی ایران کےصوبے ہمدان کےحکام سےملاقات میں کہا کہ مغرب کے لبرل نظام میں انسانوں کی توہین کی جاتی ہے اور اگر کوئی ملت فلسطین کے بارےميں کوئی چھوٹی سی حق بات بھی کرتا ہے تو اس کو کچل دیا جاتا ہے۔صدراحمدی نژاد نے ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کےسلسلےميں تہران کےخلاف مغرب کےاقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کا ایک مقصد، اہم بین الاقوامی امور میں کردار نبھانے کی بنا پر ترکی اور برازیل کو سزا دینا تھا۔صدر احمدی نژاد نے کہا کہ مغربی ممالک پر اگر قوموں کا تیل کم داموں میں خریدنے اور قدرتی ذخائرکی لوٹ مار جیسا چوری کا راستہ بند کردیا جائے اور اگر وہ اپنی معاشی مدد کے لئے اپنے خودساختہ اقتصادی، مالیاتی اور سرمایہ دارانہ نظام سے فائدہ نہ اٹھاسکیں تو جلد ہی ان کا شیرازہ بکھر جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110