18 اکتوبر 2010 - 20:30

ایران کے سرکاری ذرائع نے صدر احمدی نژاد پر قاتلانہ حملے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

اہل البیت نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے اس سے قبل رپورٹ دی تھی کہ ڈاکٹر احمدی نژاد پر ہمدان کے دورے کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا ہے لیکن ایران کے سرکاری ذرائع نے ایسے کسی حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب صدر محمود احمدی نژاد کا قافلہ ہوائی اڈے سے ہمدان کے قدس اسٹیدیم کی جانب جارہا تھا ان کے ایک نوجوان پرستار نے کھیل کے میچوں میں استعمال ہونے والا پٹاخا ان کے استقبالی قافلے کے راستے میں پھاڑ دیا۔ اس سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تا ہم صدر کے مذکورہ پرستار کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

......

/110