18 اکتوبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست نئي جنگ چھیڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہے لیکن اگر اس نے جنگ چھیڑنے کی حماقت کی تو پشیمان ہوجائےگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران  کی وزارت خارجہ کے ترجمان مہمانپرست نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے  ہوئے کہا کہ جنگ و جدال صہیونی ریاست کی فطرت میں رچا بسا ہے اور جب سے علاقے میں اس جعلی ریاست کی بنیاد رکھی گئی ہے اس خطے میں بحران جاری ہے اور صہیونی ریاست ہر روز اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے کرتی اور انہیں ڈراتی دھمکاتی رہتی ہے اور امریکہ خطے کے ممالک پر برتری کے لئے صہیونی ریاست کو جدید ترین ہتھیار اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے؛ صہیونی ریاست جب بھی چاہے کسی بھی ملک پر امریکی حمایت میں حملہ کرسکتی ہے لیکن فی الحال وہ نئي جنگ چھیڑنے کی پوزيشن میں نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر صہیونی ریاست نے ایسی کوئی حماقت کی تو وہ پشیمان ہوجائے گی۔ترجمان نے ایٹمی ایندھن کے تبادلے کے بارے میں کہا کہ ایران اپنی ضرورت کے مطابق ایٹمی ایندھن کا تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور اس کے لئے جلد ہی مذاکرات شروع ہوجائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110