ذرائع کے مطابق میزائل حملہ جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے انگوراڈہ میں واقع کالعدم تحریک طالبان کے ایک مرکز پر کیا گیا،جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانے پر5میزائل فائر کیے گئے۔حملے میں وہاں موجود16شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔بعد میں ملبے سے مزید دو لاشیں نکالی گئیں ۔حملے میں نوشدت پسند زخمی بھی ہوئے ۔تاہم شدت پسند کمانڈرحلیم اللہ حملے میں محفوظ رہا۔ ہلاک ہونیوالے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان ملا نذیر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔
..........
/110