17 ستمبر 2010 - 19:30

کراچی پولیس کے سربراہ وسیم احمد کا کہناہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روکنے میں پولیس کو کوئی خاص کامیابی نہیں ملی ہے۔ ( یعنی پولیس ناکام ہوگئی ہے)

جیو نیوز سے ٹیلی فونک بات چیت میں کراچی پولیس کے سربراہ وسیم احمد نے کہا کہ پولیس نے دیگر جرائم پر کافی حد تک قابو پالیا ہے تاہم ٹارگٹ کلنگ روکنے میں پولیس کو کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں مل سکی ہے جس کی وجہ نفری میں کمی اور وسائل کی عدم دستیابی ہے۔

سی سی پی او کراچی کا کہنا تھا کہ پولیس پر ٹارگٹ کلنگ واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری سے متعلق کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے لیکن ایسے واقعات کی تفتیش کے لیے پولیس کووقت ملنا ضروری ہے تاکہ تفتیش صحیح رخ پر ہوسکے۔ 

.....

/110