انھوں نے کہا کہ زاہدان میں سرگرم دہشت گرد پاکستانی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کررہے ہیں اور افغانستان ميں موجودغیر ملکی افواج ایران میں سرگرم دہشت گرد گروہ جنداللہ کی حمایت اور پشتپناہی کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض مغربی ممالک نے زاہدان میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے یہ ایک مثبت قدم ہے لیکن لفظی مذمت کافی نہیں بلکہ عملی مذمت در کار ہے۔ ترجمان نے فرانس میں مظاہروں کو فرانس کا داخلی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے اور فرانس کو انسانی حقوق پر سنجیدہ توجہ مبذول کرنی چاہیے۔.....
/110