بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حال ہی میں طے پانے وا لا نیا ٹرانزٹ ٹریڈ معاہد ہ ایک تاریخی کامیابی ہے جس سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا۔ پاکستان نے دو ہزار افغان طلبا کیلئے وظائف کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی اقتصادی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ افغانستان میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں قائم کی جا رہی ہیں۔طورخم جلال آباد کیرج وے جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ افغانستان میں ہونیوالا امن جرگہ ایک اہم پیشرفت ہے۔ پاکستان افغان عوام اور منتخب نمائندوں کی پالیسیوں کی حمایت کرتا ہے اور وہ امن کیلئے شروع کی گئی مصالحتی کوششوں میں ساتھ دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے مسائل کا حل صرف فوجی آپریشن نہیں پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے مسلسل زور دیتا رہا ہے امن کیلئے درست راستہ اختیار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک کو افغانستان کے معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر کاربند رہنا چاہئے اور اپنے سرزمین کسی دوسرے ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں د ینی چاہئے۔
.........
/110