17 ستمبر 2010 - 19:30

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سفاک ناصبی دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک اور بے گناہ شیعہ نوجوان سید فیاض حسین ولد سید سلمان حسین کو شہید کردیا۔

29 سالہ سید فیاض  حسین پر آج صبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں پر آپ کی شہادت واقع ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شہید فیاض حسین جب صبح 8:30 بجے کے قریب سائیکل پر اپنے دفتر جا رہے تھے کہ عینی شاہدین کے مطابق پہلے سے موجود دو موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔
شہید سید فیاض حسین کی میت عباسی شہید اسپتال سے مسجد و امام بارگاہ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی لامنتقل کی گئی۔
شہید کی نماز جنازہ شام 4:00 بجے محمدی امام بارگاہ حبیب بینک کوارٹر اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ادا کی گئی؛ بعد ازاں انہیں سپرد خاک کیا گیا۔

..........

/110

بشکریہ از شیعیت نیوز