17 ستمبر 2010 - 19:30

عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے امریکہ سے کہا ہے کہ اسٹراٹیجیک سکیورٹی، معیشتی اور سلامتی معاہدہ پر عملدرآمد کرے اور وقت ضائع نہ کرے۔

نوری المالکی نے امریکی سنیٹر مک کین سے ملاقات میں کہا کہ عراق اور امریکہ کے اسٹراٹیجیک معاہدے کو تقریبا دوسال ہوگئے ہیں اور امریکہ کو ا س معاہدے پرعمل کرکے عراق کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ اس معاہدہ کی ایک شق میں مسلح افواج کو لیس کرنا بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ امریکی سینٹ کے وفد نے عراقی صدر سے بھی ملاقات کی ہے اور صدر جلال طالبانی نے اس وفد سے کہا ہے کہ عراقی قوم جمہوریت اور خود مختاری کی خواہاں ہے اور حکومت ان اہداف کے حصول کے لئے پوری کوشش کررہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110