موصولہ رپورٹ کے مطابق رضوان حسین کو چورنگی کے نزدیک مدینہ کالونی کے بس اسٹاپ پر اجمیر نگری پولیس اسٹیشن کی حدود میں سیکٹر ۵ ڈی نیو کراچی پر فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔ شہید رضوان حسین کا تعلق ابو الحسن اسکاؤٹ سے تھا۔ شہید رضوان حسین کی عمر 24 سال تھی اور ان کے والد کا نام انصار حسین ہے۔ رضوان حسین گھر واپس آرہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے آکر فائرنگ کردی جہاں سے ان کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں پر آپ کی شہادت واقع ہوئی اور میت کو مسجد خیر العمل سادات کالونی فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں لایا گیا ہے۔شہید کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔
...............
/110