بریگيڈئیر جنرل احمد وحیدی نے امریکی وزیر جنگ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل قوت اپنے دفاع اور ہرطرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہے اور اس سے کسی بھی ملک کو خطرہ لاحق نہیں ہے۔ قبل ازیں امریکی وزیر جنگ نے دعوی کیا تھا کہ ایران، یورپ پردسیوں بلکہ سینکڑوں میزائل برسا سکتا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے کہا کہ امریکہ یورپ پرتسلط بڑھانے اور روس کو گھیرنے کی غرض سے یورپ میں تعینات ایٹمی ہھتیار باقی رکھنے کےلئے شیطانی پروپگينڈا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کو امریکہ کی نفسیاتی جنگ اور فریب کاری کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔بریگیڈئیر جنرل وحیدی نے کہا کہ تجربے سے ثابت ہے کہ امریکہ نہ صلح کا خواہاں ہے نہ امن و سلامتی کا اور نہ ہی وہ دوسروں کے مفادات کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے قریبی اتحادیوں کو بھی اپنے ناجائز مفادات اور توسیع پسندی کی بھینٹ چڑھا دیتا ہے۔ بریگیڈئیر جنرل وحیدی نے ایران کے تعلق سے روس کے رویے کے بارےمیں امریکی وزیرجنگ کے بیان کے اس حصے کے بارے میں - کہ ایران کے ساتھ روس کا رویہ شیزوفرینک (Schizophrenic) ہے ـ کہا کہ امریکہ علاقے میں اختلافات پیداکرکے اور خطے کے ملکوں کے تعلقات خراب کرکے روس کی تذلیل کرنا چاہتا ہے اور ہمسایہ ملکوں کے نزدیک روس کی پوزیشن کمزور کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ روس کی طرف سے اس ملک پر اعتماد کا نتیجہ ہے جو ناقابل اعتماد ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ نے یورپی ملکوں کی جانب سے عراق پرحملوں کی مخالفت کی بنا پریورپ کو بوڑھے اور نوجوان یورپ میں تقسیم کردیا تھا اور آج بھی اسی پالیسی پر کاربند ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
/110