کراچی میں مرکزی ریلیاں مسجد نورایمان ناظم آباد اورمسجد مصطفی عباس ٹاؤن سے نکالی گئيں ۔ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماؤں علی اوسط اورسلمان حسینی نے کہا کہ دہشت گرد گروہ صحابہ سپاہ اورلشکرجھنگوی نے ایک بار پھر کراچی کو یرغمال بنالیا ہے اورمنظم طریقے سے شیعہ مسلمانوں کوشہید کردیا جارہا ہے جن میں ڈاکٹرز اوردانشور طبقے افراد شامل ہيں ان رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی سوات اورمالاکنڈ ڈویژن کی طرح کراچي میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے شہر کے امن وامان کوتباہ ہونے بچائے ۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا ہے سپاہ صحابہ اورلشکرجھنگوی کے دہشت گردوں نے شیعہ اوربریلوی مسلک کے مسلمانوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جوشہر کے امن وامان کوسب تاژ کرنے کی ایک منظم سازش ہے ان رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدام کرے اوراگرخود حالات پرقابونہيں پاسکتی توفوج دعوت دے تاکہ وہ دہشت گردوں سے نمٹے ان رہنماؤں نے کہا کہ اگر حکومت سانحہ عاشورہ اوراربعین کے ملزموں کے خلاف کاروائی کرتی توآج یہ دہشت گردعناصر کراچی میں اس طرح آزادانہ طریقے سے نہ پھرتے ۔مظاہرے کے دوران امریکہ مردہ باد اوراسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے اوران دونوں حکومتوں کے پرچم نذرآتش کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110