سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ کی بقا بڑی طاقتوں سے تعلقات پراستوار نہيں کی گئي ہے۔ بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے آج ایک بیا ن میں ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی نئي قرارداد کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ ملت ایران اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گذشتہ اکتیس 31 برس پابندیوں میں گذارے ہیں اور ہم نے پابندیوں کے تحت زندگي گذارنے کی روشیں آزما رکھی ہیں اور ملک کے بنیادی شعبوں میں خود کفیل بن گئےہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اس سینئر کمانڈر نے صہیونی ریاست کی حالیہ دھمکیوں کے بارےمیں کہا کہ کوئي چیز ہمارے نظام اور انقلاب کے لئے نئي نہيں ہے نہ امریکہ کی دھمکیاں اور نہ ہی صہیونی ریاست کی گيدڑبھبکیاں نہ پابندیاں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ساری دھمکیاں پرانی ہوچکی ہیں۔
.........
/110