17 اگست 2010 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر رہنما نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقےمیں صہیونی ریاست اور امریکہ کی سازشوں کے مقابلے میں حزب اللہ کی طاقت کا ستون قراردیا ہے۔

شیخ نبیل قاووق نے بیروت میں اسلامی جہموریہ ایران کے سفیر غضنفررکن آبادی سے ملاقات میں لبنان کا ساتھ دینے پراسلامی جہموریہ ایران کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ عرب ملکوں میں جب مسئلہ فلسطین کےبارےمیں ٹھوس موقف اپنانےکی طاقت نہ رہی تو ایران اور ترکی کے مواقف سے صہیونی ریاست کی جارحانہ پالیسیوں سے ملت فلسطین کی نجات کا راستہ برآمد ہوا۔اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرنے کہا کہ امریکی اور صہیونی سامراج کے مقابل قانونی مسائل کی حمایت کرنا ایران کی خارجہ پالیسی کے اصولوں میں شامل ہے۔ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت لبنان کی حکومت و حزب اللہ اور لبنان کے اتحاد کی حمایت کرتی ہے۔ 

.......

/110