17 اگست 2010 - 19:30

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا: مغربی قوتیں مسلم ممالک کی درمیان نفوذ کرکے اپنی مذموم سازش یعنی شیعہ فوبیا اور ایران فوبیا کوشش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان میں مقیم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور ثقافتی قونصلر نے حال ہی میں مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی سے ملاقات کی۔آیت اللہ العظمی حسیں نوری ہمدانی نے اس ملاقات میں حاضرین اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آذربائیجان کے عوام مخلص اور با ایمان شیعہ ہیں تا ہم اس ملک کے حوالے ہماری تشویش کا سبب یہ حقیقت ہے کہ اس ملک پر مغرب ـ بالخصوص امریکہ ـ کی نرم یلغار نے وسعت اختیار کرلی ہے اور مغربی طاقتیں اس ملک کو مغربی ثقافت کی جانب مائل کرنا چاہتی ہیں۔ انھوں نے کہا: آذری عوام کمیونزم کے تسلط سے آزاد ہوگئے مگر آج وہ مغرب بالخصوص امریکہ کے زیر تسلط جانے کے خطرے کا سامنا کررہے ہیں لہذا اس ملک کے عوام کو اپنے ملک اور تشیع اور اسلام کی عزت و عظمت کا تحفظ کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا: آذربائیجان کی خودمختاری اور اس ملک کے عوام کی آبرو کا تحفظ کرنا چاہئے تا کہ امریکی ان پر اپنا تسلط قائم نہ کرسکیں۔انھوں نے کہا: مغرب اور امریکہ کی ایک پالیسی دنیا کے عوام کو ایران اور تشیع سے خوفزدہ کرنا ہے؛ وہ دنیا کو مسلمانوں سے خوفزدہ کرتے ہیں اور خلیج فارس کے کنارے واقع ریاستوں کے عوام کو تشیع سے ڈراتے ہیں اور اہل سنت کو اہل تشیع سے خوفزدہ کرتے ہیں اور اسی اثناء میں سعودی عرب جیسے کئی عرب حکومتیں بھی اہل تشیع کی سرکوبی اور انہیں نقصان پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتیں حتی کہ حال ہی میں ہمیں معلوم ہوا ہے کہ مراکش اور مصر میں بھی اہل تشیع کی سرکوبی کے لئے اقدامات عمل میں آئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔/110