اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے اتوار کے روز ملاقات کے لئے آنے والے بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: انسان کا وجود زمین کی مانند ہے اور زمین پر انسان جو بھی بوتا ہے وہی کاٹتا ہے چنانچہ انسان کو خدا پسندانہ اعمال کے ذریعے اپنے وجود کی زمین کو زیادہ سے زیادہ زرخیر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انھوں نے کہا: دنیا ایک سرائے ہے جس کا مقدر فنا ہے؛ دنیا کی ہرچیز کی محبت بھی فنا پذیر ہے اور صرف اور صرف خاندان ولایت (علیہم السلام) کی محبت ہے جو ہمیشہ کے لئے باقی رہتی ہے اور کبھی بھی انسان سے جدا نہیں ہوتی۔ انھوں نے کہا: جو شخص اہل بیت (ع) کی محبت سے اپنا دل مالامال کرتا ہے دنیا اور آخرت کی خیر کا مالک بن جاتا ہے۔ آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے کہا: دنیا ایک کاروانسرا ہے جس سے گذر کر جانا ہی پڑتا ہے اور اگر کوئی شخص نظام اسلامی کی حفاظت اور رہبر انقلاب اور ولی فقیہ کی اطاعت کو اپنی اعمال کی بنیاد قراردے یہ عمل اس کی آخرت کا سرمایہ ہے۔ آیتاللہ العظمی علوی گرگانی نے بحریہ کے کمانڑروں سے مخاطب ہوکر کہا: رسالت اور ولایت کے حلیف رہیں تا کہ دنیا اور آخرت کی خیر کے مالک بن سکیں۔ ........./110
17 اگست 2010 - 19:30
News ID: 190235
آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے کہا: صرف اہل بیت (ع) کی محبت ہے جو باقی اور جاودانہ رہتی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم سب ولایت کے دسترخوان پر بیٹھے ہوئے ہیں۔