بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے ثقافتی اور نرم جنگ کے ڈپٹی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل پاسدار ابوالفضل شکارجی نے فوج کی بحریہ کے "امامت ـ 1 زون" کے دورے کے دوران کہا: امریکہ اور صہیونی رجیم اور یورپی ممالک، خطے اور دنیا کی مدد سے فوجی سہولیات اور جدید فوجی سازوسامان کا ایک مجموعہ دشمن کے اختیار میں دیا گیا، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے اللہ تعالیٰ پر بھروسے اور مقامی - اندرونی صلاحیتوں اور مسلح افواج کی طاقت کی بنیاد پر، دشمنوں کے وسیع محاذ کے سامنے پوری طاقت سے کامیاب مزاحمت کی۔
انھوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتیں میدان عمل میں دکھائی ہی اور دشمن نے اپنی تمام فوجی صلاحیتوں کو سمندر، زمین اور فضائی میدان میں بروئے کار لاتے ہوئے ملک اور عوام کے خلاف جنگ اور جارحیت کا آغاز کیا، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی اور صہیونی دشمنوں کو کچل کر دنیا والوں کو ششدر کر دیا۔
مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے دشمن کی حکمت عملیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: مسلح افواج اور بہادر عوام کی مجاہدت نے انقلاب اسلامی کے رہبر معظم کی رہنمائی میں دشمنوں کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا اور ان کے اسٹراٹیجک اہداف کو ناکامی سے دوچار کر دیا اور ان میں سے کوئی بھی ہدف حاصل نہ ہو سکا۔
انھوں نے کہا: دشمن عوام، حکام اور مسلح افواج کے درمیان اختلاف اور تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن ان اقدامات کا نتیجہ قومی اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی میں اضافے کی صورت میں برآمد ہؤا۔
بریگیڈیئر جنرل شکارجی نے ملک اور مسلح افواج کی حمایت میں عوام کی موجودگی اور ساتھ دینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دشمن کی طرف سے اندر سے ٹوٹ پھوٹ پیدا کرنے کے تصور کے برخلاف، ایران کے با بصیرت، بہادر اور دشمن شناس عوام نے تقریباً 9 مہینے میدانوں، چوراہوں اور سڑکوں پر موجود رہ کر دشمن کا مقابلہ کیا اور انہیں مایوسی اور ناکامی سے دوچار کر دیا۔
انھوں نے زور دیا کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج کو، جو اللہ کے اذن و ارادے سے، ایثار اور شہادت کو کامیابی کی چوٹی سمجھتی ہیں، کبھی شکست نہیں دی جا سکتی اور ہمارے دشمنوں کے پاس شکست اور ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔
مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے ملک کی دفاعی طاقت اور مضبوطی کے مسلسل ارتقا کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی: جدید سازوسامان، ٹیکنالوجی اور سہولیات فوجی طاقت کے اجزاء میں شامل ہیں اور مسلح افواج اس سلسلے میں بہت زیادہ صلاحیتوں کی حامل ہیں اور حالیہ جنگوں سے حاصل ہونے والے تجربات کا استعمال کرتے ہوئے تزویراتی منصوبے اور حیران کن پراجیکٹس پر کام کیا ہے جو دشمن کی کمزوریوں اور زدپذیریوں کو ـ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ـ بڑھا دیں گے۔
اس دورے میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے تعلقات عامہ اور میڈیا کے ڈپٹی چیف بریگیڈیئر سید حسن ابوترابی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر حسین محبی نے بریگیڈيئر جنرل شکارجی کے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ