29 نومبر 2026 - 20:06
فسادیوں کے حامیوں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، عبدالفتاح البرہان

سوڈان کی خودمختار عبوری کونسل کے سربراہ نے زور دیا کہ فسادیوں اور سوڈان کی سرزمین پر حملہ آوروں کی حمایت کرنے والی تمام حکومتیں دیر یا سویر بھاری قیمت چکائیں گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سوڈان کی خودمختارعبوری کونسل (Transitional Sovereignty Council) کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے اعلان کیا کہ کچھ ہمسایہ ممالک نے سوڈان کے خلاف کارروائی شروع کی ہے اور ان ممالک کی افواج نے خرطوم سے جنگ کے لئے مالی مدد حاصل کی ہے۔

البرہان نے کہا کہ دشمن سوڈان پر حملے کے لئے ایتھوپیا، چاڈ، جنوبی سوڈان، لیبیا اور چند دیگر ممالک کی سرزمینوں سے سرگرم ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کچھ ہمسایہ ممالک کو پیسے دیئے گئے اور ان سے کہا گیا کہ وہ سوڈان سے جنگ کریں۔

سوڈان کی خودمختار کونسل کے سربراہ نے اپنی تقریر میں تیز رفتار ردعمل افواج کی مکمل تباہی اور ان کے علاقائی حامیوں کی سزا تک جنگ جاری رکھنے پر زور دیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سوڈان کی جنگ تیز رفتار ردعمل افواج (Rapid Support Forces [RSF]) کے مکمل ترک اسلحہ یا حتمی خاتمے تک نہیں رکے گی۔ فسادیوں اور سوڈان کی سرزمین پر حملہ آوروں کی حمایت کرنے والی تمام حکومتیں دیر یا سویر بھاری قیمت چکائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha